اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کی رہنماعندلیب عباس نے کہاہے کہ نوازشریف کے ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لیکن سوارب کی کرپشن کا ثبوت موجود ہے، تحریک انصاف کے پر الزامات سے متعلق سپریم کورٹ یا نیب جوبھی فیصلہ کرے گی ، قبول کریں گے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ نوازشریف کی ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لیکن سوارب کی کرپشن کا ثبوت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے دبنگ انداز میں کہا تھا کہ اگر میرے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں تو کسی کوکیا ؟ میرے ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کچھ لوگ ہیں جواس سے قبل بھی حکومتوں میں رہ چکے ہیں اورہمارے دو وزیر ابھی تک مستعفی ہوچکے ہیں کیونکہ ان پر مقدمات چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اور بھی ہیں تو اس پرجوبھی سپریم کورٹ یا نیب کرے گی ہم اس کو قبول کریں گے اور یہ نہیں کہیں گے کہ یہ کالا قانون ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بڑا چیلنج عوام کی توقعات پر پورااترنا ہے ، عوام اس وقت حکومت کوبہت زیادہ مائیکرو سرجیکل انداز سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت آصف زرداری کے حوالے سے کیا کر سکتی ہے ؟ کیسز ہماری مرضی سے نہیں بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم تو اس حوالے سے ہر روز کہیں گے کہ یہ کیسز جلداز جلد انجام تک پہنچاناچاہئے ، یہ ہمارا کام ہے کیو نکہ یہ سیاست ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر الزاما ت سے متعلق نیب کے فیصلے قبول کریں گے:عندلیب عباس
تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر الزاما ت سے متعلق نیب کے فیصلے قبول کریں گے:عندلیب عباس
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023