تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے نام سامنے آ گئے، امیدوار کتنے اور کون ہیں؟ سب پتہ چل گیا

تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے نام سامنے آ گئے، امیدوار کتنے اور کون ہیں؟ سب پتہ چل گیا

کراچی (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے اقلیتی اور خواتین رہنماؤں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کو سندھ اسمبلی میں کل 7 نشستیں ملنے کا امکان ہے جن میں 5 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں شامل ہیں۔ اقلیتی نشستوں پر ڈاکٹر سنجے، دیوان سچل، چیلارام اور نریندر کمار امیدوار ہیں۔ اسی طرح خواتین کی نشستوں کیلئے 15 امیدوار ہیں جن میں سے سدرہ عمران، ڈاکٹر سیما ضیاء، رابعہ اظفر، دعا بھٹو اور ادیبہ عارف کی پوزیشن کافی مضبوط ہے۔

Exit mobile version