اسلام آباد(سچ نیوز) اپوزیشن اور حکومت میں پی اے سی کے چیئرمین شپ کے بارے میں بحث جاری ہے ،لیکن اس حوالے سے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور بڑا یو ٹرن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی خاور گھمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مجھ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات کے موثر احتساب کے لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی سی اے) کی صدارت اپنے پاس رکھے ، اب مصدقہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ بدلایا جائے گا۔اس حوالے سے انہوں نے دوسری ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے صحافیوں میں میں بھی شامل تھا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ حکومت پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی )کی صدارت کرے گی، کیونکہ اس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات کی جانچ پڑتال کرنے میں آسانی ہو گی۔واضح رہے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن کی جانب سے ہوتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔