اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتی اور نہ ہی کرنا چاہتی ہے جب آپ کا سربراہ باہر کے ملکوں میں جا کر کہے کہ ہم چور اور ڈاکو ہیں تو کون دنیا سے آکر ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ؟جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ہم کو جس حال میں ملک ملاتھا اس وقت سوات میں پاکستان کاجھنڈا اتار دیاگیا تھا اوربلوچستان میں قومی ترانے پربھی پابندی لگ گئی تھی ، ا س کے باوجود ہم نے ملکی حالات کوٹھیک کیا اور سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں 120فیصد اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتی اور نہ ہی کرنا چاہتی ہے جب آپ کا سربراہ باہر کے ملکوں میں جا کر کہے کہ ہم چور اور ڈاکو ہیں تو کون دنیا سے آکر ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پارلیمانی اداروں کابالکل احترام نہیں ہے ، تاریخ میں پہلی بار بد کلامی کرنے پر سینیٹ کے اس چیئرمین سینیٹ نے اس حکومت کے وزیر اطلاعات پر پابندی لگائی جوخود تحریک انصاف کے ووٹوں سے بنا تھا ۔
تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی:اخونزادہ چٹان
تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی:اخونزادہ چٹان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023