کراچی (سچ نیوز) آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس میں مہمانوں کی خاطر مدارات سے روک دیاہے، مہمان کو صرف سینٹرل پولیس آفس کی پہلی منزل پر چائے خانے میں بٹھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں تبدیلی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے سینئر افسران کو سخت حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے کے مطابق سی پی او میں کام کرنے والے افسران مہمانوں سے نہیں ملیں گے، مہمان کو صرف سینٹرل پولیس آفس کی پہلی منزل پر چائے خانے میں بٹھایا جائے گا، متعلقہ افسر اپنے مہمان سے چائے خانے میں ہی ملاقات کرے گا،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او میں پولیس افسران مہمانوں سے گھنٹوں گپ شپ کیا کرتے تھے، دفترمیں ہی کھانے اور چائے کا دوربھی چلتا تھا، ذرائع افسران کام کرنے کے بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر لمبی لمبی میٹنگز کیا کرتے تھے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے سینئرافسران سے مشاورت کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تبدیلی کی ابتدا ،آئی جی سندھ نے افسران کو مہمانوں کی خاطر مدارات سے روک دیا
تبدیلی کی ابتدا ،آئی جی سندھ نے افسران کو مہمانوں کی خاطر مدارات سے روک دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023