برازیلیا (سچ نیوز) لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں ڈاکو ساﺅ پالو ایئر پورٹ سے صرف 3 منٹ کے اندر 4 کروڈ ڈالر مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں لے اڑے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساﺅ پالو ایئر پورٹ پر جدید اسلحے سے لیس 8 ڈاکو پولیس کی وردیوں میں ایئر پورٹ پر کارگو والے حصے میں گھسے اور وہاں موجود سارے عملے کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکوﺅں نے انتہائی پھرتی کے ساتھ وہاں سے 30 ملین ڈالر مالیت کے 720 کلو گرام سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتیں اور نقدی جن کی مجموعی مالیت 40 ملین ڈالر بنتی ہے، اپنی گاڑی میں لادیں اور رفو چکر ہوگئے۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں نے یہ ساری واردات صرف تین منٹ کے مختصر وقت میں سر انجام دی، اس دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی کوئی آدمی زخمی ہوا۔ جو سونا لوٹا گیا ہے اس کو امریکی شہر نیو یارک اور سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ بھیجا جانا تھا۔
ڈاکو جاتے ہوئے عملے کے 2 افراد جن میں ایئر پورٹ لاجسٹکس کا سپروائزر بھی تھا ،کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے لیکن کچھ ہی دو جا کر دونوں افراد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے چھوڑ دیا گیا۔برازیل کی ہائی وے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاکو کسی عالمی گروہ کا حصہ ہوسکتے ہیں جسے ایئر پورٹ پر آنے والے سامان کی آمدورفت کا مکمل عمل تھا۔
قبل ازیں اپریل میں بھی اسی قسم کا واقعہ البانیا کے ترانہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ڈاکوﺅں نے آسٹریلین ایئر لائن کے جہاز کے ذریعے ویانا بھیجے جانے والے پیسے لوٹ لیے تھے ۔ ان ڈاکوﺅں کا پولیس نے پیچھا کیا اور ایک کو مقابلے کے دوران گولی مار کر ہلاک جبکہ باقی 4 ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا تھا۔
Vídeo gravado por câmera de segurança mostra ação de grupo que usou viatura clonada da PF para roubar uma tonelada de ouro no Aeroporto de Guarulhos pic.twitter.com/DdgYU6VBnE
— Jovem Pan News (@JovemPanNews) July 25, 2019