تائی پے (سچ نیوز)تائیوان میں ٹرین اور کار کے درمیان خطرناک تصادم ہو اجس کے نتیجے میں ٹرین نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے کئی فٹ دور لے گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں ٹرین اور کار کے درمیان خطرناک تصادم ہو اجس کے نتیجے میں ٹرین نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے کئی فٹ دور لے گئی ،یہ حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے بیرئیر پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا لیکن اسی دوران ریلوے پر لگے بیرئیر بند ہوگئے اور گاڑی بیچ ٹریک پر پھنس گئی اور انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی، تاہم اس خطرناک حادثے میں ڈرائیور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیا۔