فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی۔
*موٹر سائیکل لِفٹر گرفتار۔ تھانہ بریگیڈ کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد۔*
*ایس ایس پی سینٹرل*
مُلزم کی گرفتاری شاہراہ پاکستان پرضلع وسطی کے ایگزِٹ پوائینٹ منجانب ایم نائن موٹر وے پر قائم پولیس ناکے پر دوران چیکنگ عمل میں آئی۔
ایس ایس پی سینٹرل
گرفتار مُلزم وقاص ولد منظور نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اُس نے موٹر سائیکل تھانہ بریگیڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے سے مورخہ 9 ستمبر 2020 کو دیگر ساتھیوں کی مدد سے چوری کی تھی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ ایف آئ آر نمبر 470/2020 پہلے سے درج ہے۔
مقدمے کی تفتیش پہلے ہی AVLC/CIA سر انجام دے رہی ہے۔ گرفتار ملزم کو تفتیشی ایجنسی کے سُپرد کیا جا رہا ہے۔
*(محمد عارف اسلم راؤ) پی ایس پی*
ایس ایس پی سینٹرل