لندن (سچ نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وہ ہوش میں ہیں اور ہاتھ پیر ہلا کر جواب دے رہی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ وہ نواز شریف اور مریم کی خیریت معلوم کرنا چاہتی ہیں لیکن اہل خانہ انہیں پاکستان کی موجودہ صورت حال سے آگاہ نہیں کررہے ہیں۔ وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں اور ہم انہیں خبروں کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بول بھی نہیں سکتیں لیکن اپنے اہل خانہ کو پہچانتی ہیں اور اس کا اظہار کرتی ہیں۔ وہ اپنا سر بھی تھوڑا سا ہلا سکتی ہیں۔ یہ بات مایوس کن ہے کہ وہ ہونٹ تو ہلاتی ہیں لیکن بول نہیں سکتیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کچھ بتانے سے قاصر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کی مکمل صحتیابی میں کافی وقت لگے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ جواب دے رہی ہیں، وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کے حلق کا آپریشن کر کے ایک نلکی ڈال دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ بتدریج ان کا علاج کر رہے ہیں اور ان پر اس کا بہتر اثر رونما ہو رہا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کے جسم کے اہم اجزا متاثر ہوئے تھے، ان کے دل اور گردوں میں دواﺅں کی3 نلکیاں ڈالی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کا ڈائیلاسز بھی کیاگیا، ان کے پھیپھڑوں کو مدد کی ضرورت ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تمام انحصار ان کی صحتیابی اور بحالی پر ہے اور اس میں وقت لگے گا ۔
بیگم کلثو م نواز نے ہوش میں آکر نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا تو اہل خانہ نے کیا بتا یا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
بیگم کلثو م نواز نے ہوش میں آکر نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا تو اہل خانہ نے کیا بتا یا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023