میانوالی (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر میانوالی میں بیٹے کے ہاتھوں تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والے مقامی لوک گلوکار اکرام اللہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق 8 روز قبل گلوکار اکرام اللہ کو گھریلو جھگڑے کے باعث بیٹے نے قینچی مار کرشدید زخمی کردیا تھا جس کے باعث اکرام اللہ کے سینے، گردن اور سر پر زخم آئے اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کیاگیا۔ بعدازاں اکرام اللہ کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔گلوکار اکرام اللہ 8 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےراولپنڈی اسپتال میں دم توڑ گئے، اکرام اللہ گلوکار کے ساتھ اسکول ٹیچر بھی تھے۔