لاہور(سچ نیوز )معروف پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ میری بیوی اس لیے شکایت نہیں کرتیں کیونکہ انہوں نے مجھے دیکھ کر شادی کی اور میں نے ان سے شادی اس لیے کی کیونکہ انہیں میرا میوزک پسند نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان کی یہ چیز بہت پسند ہے کہ انہیں میرا میوزک پسند نہیں اور مجھے اچھا لگتا ہے کہ وہ مجھے ایک عام شخص کی طرح سمجھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں انہیں پیار کرتا ہوں۔بی بی سی اردو کے مطابق اپنے کیریئر کی ابتدا میں یہ معلوم نہیں تھا کہ میوزک انڈسٹری میں ’سب کیسے ہوتا ہے، کس سے ملتے ہیں، کیسے ملتے ہیں، کپڑے کیسے پہنتے ہیں۔ جیسا کالج میں تھا، بس ویسا ہی رہتا تھا۔جب میں نے گٹار بجانا شروع کیا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ اسے کیسے بجایا جاتا ہے۔ میں تین بے سری تاروں سے گٹار بجا کر اس میں سے سر ڈھونڈتا تھا۔ مجھے پتہ ہے کہ اس کی قیمت کیا ہے، مجھے پتہ ہے کہ اس کی قدد کیا ہے۔