نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت خواتین کے خلاف جرائم میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہاں بھرے بازاروں اور چلتی بسوں میں بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ اب وہاں ایک بیوٹی پارلر میں خاتون کو بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ بھارتی شہر کلکتہ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ ”ملزمان میں سے ایک نے مجھے فون کرکے پارلر میں بلایا تھا۔ جب میں وہاں پہنچی تواندر دو مرد اور بھی موجود تھے۔ انہوں نے مجھے پکڑ لیا اور اجتماعی زیادتی کرنے لگے اور ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔“خاتون نے مزید بتایا کہ ”ان تینوں میں مجھے دن بھر پارلر میں محبوس رکھا اور بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شام کو انہوں نے مجھے جانے کی اجازت دے دی لیکن ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو وہ میری ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں گے اور دوبارہ مجھے اغواءکرکے جنسی زیادتی کریں گے۔“ رپورٹ کے مطابق تاحال ملزمان گرفتار نہیں کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”ہم معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔“