سیالکوٹ(بیورو)تھانہ اگوکی کے علاقہ دھنے خورد میں نوجوان کی مسخ شدہ نعش برامد مقتول کی شناخت محمد عارف ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی جوکہ چند روز سے لاپتہ تھا مقتول تین بچوں کا باپ تھا اور گاوں میں ہی الیکٹریشن کا کام کرتا تھا جس کی نعش آج گاوں میں ہی لگی کماد کی فصل سے مل گئی جسے مقامی پولیس تھانہ اگوکی نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال ریفر کر دیا ورثہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ہم سے کوئی تعاون نہ کر رہی ہے سارا دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک پوسٹ مارٹم نہ کیا گیا ہے رپورٹ سید وحید حسین سچ نیوز سیالکوٹ