بیجنگ(سچ نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایکو فورم بین الاقوامی سالانہ کانفرنس گوئی یانگ2018کے نام اس کے انعقاد پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کانفرنس کا افتتاح جنوب مغربی چین کے صوبے گوئی ژو میں کیا گیا ۔اپنے پیغام میں چین کے صدر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق انسانی مستقبل وابسطہ ہے،اور یہ پوری قوم کا مشترکہ مقصد ہے کہ ماحول سے پاک ملک تعمیر کیا جائے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو آپس میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ایسا نظام جو فطرت کا احترام کرتا ہو اور بین الاقوامی پائیدار ترقی کے حصول کے لیے صاف ترقی کا عکاس ہو۔