برلن(سچ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اپنے نئی فلم ’گلی بوائے‘کی تشہیر کے لیے دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں،اسی دوران پاکستانی اداکارہ فیا خان کی برلن میں بالی ووڈ ستار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر فیا صوفیہ خان نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ تصاویرشیئر کیں اور اس کے ساتھ رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ وہ نہ صر ف سپر سٹار ہیں بلکہ سپر انسان بھی ہیں۔بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ برلن فلم فیسٹیول کے دوران اپنی فلم کی پرموشن میں مصروف ہیں ، فیا خان نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ سے اس وقت ملاقات کی جب وہ اپنی نئی فلم "گلی بوائے” کے پریمئر میں مصروف تھے۔