دریائے غیر میں مقیم اووسیز پاکستانی ملک وقوم کا اہم سرمایہ ہے۔چیف بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا
یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دریائے غیر میں مقیم اووسیز پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اور اہم سرمایہ ہے لیکن بدقسمتی سے آج بیرونی ممالک میں مقیم اووسیز اپنے حکومت کی مدد کے منتظر ہے اووسیز لوگوں کو ایمبیسیوں کی طرف سے جو مشکلات درپیش ہے ان مشکلات کے حل کیلئے موجودہ حکومت اور وزرات خارجہ اہم اقدامات کرے تا کہ بیرونی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمبیسیوں میں بیٹھے ہوئے نااہل اور کرپٹ عملے کے خلاف اوورسیز کمیشن، مشیر اوورسیز زلفے بخاری، وزرات خارجہ ایکشن لیں اور ایمبیسی میں جتنے حرام خور افسران کریشن میں ملوث ہے انکو نوکری سے فارغ کیا جائے انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں ایمبیسیز اووسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بنی ہے اووسیز پاکستانیوں کی تکلیف بڑھانے کیلئے نہیں انہوں نے کہا کہ یورپ میں جتنے ایمبیسیز موجود ہے سب سے اپیل ہے کہ اووسیز لوگوں کے مسائل وقت پر حل کرے اووسیز لوگوں کو تکلیف مت دیا کرے قیامت کے دن اللہ تبارک و تعالی کو کیا جواب دینگے۔