کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیشن پاکستان ویک 2019 جاری ہے جس میں مختلف ڈیزائنر اپنے لباس پیش کر رہے ہیں، فیشن ویک میں ماڈلز کے علاوہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار بھی شریک ہیں ۔ ریمپ پر ہر کوئی اپنے جلوے دکھا رہا ہے لیکن جو جلوہ ماڈل گرل صدف کنول نے دکھایا ہے اس پر پاکستانی آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔ماڈل گرل صدف کنول نے فیشن پاکستان ویک میں اطالوی ڈیزائنر سٹیلا جین کا لباس زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ یہ ایک انتہائی مختصر فراک تھا جس کے باعث صدف کنول کو یہ پہن کر واک کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اطالوی ڈیزائنر کے لباس کے ساتھ کیلاش روایت کے تحت اپنا ہیئر سٹائل بنوایا اور گالوں پر سرخ رنگ کے ٹیکے بھی لگائے ہوئے تھے۔