کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں ایک بالی ووڈ فلم کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ انڈین فلم بظاہر پاکستان مخالف تھی اور مجھے اس میں ایک سیاستدان کا کردار نبھانا تھا۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فلم کرنے سے صاف انکار کردیا کیوں کہ وہ اپنے وطن سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسے بدنام نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انہیں سب کچھ دیا ہے اور وہ اپنے ملک میں ہی جئیں گے اور یہیں مرنا پسند کریں گے۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ایک انڈین ہوٹل میں تھے تو معروف بالی ووڈ کامیڈین جونی لیور نے ان کو آکر گلے لگالیا اور آٹھ گھنٹے تک ان کے ساتھ رہے اور انہیں کھانا بھی کھلایا۔واضح رہے کہ بہروز سبزواری پاکستانی انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں اور پوری دنیا میں اپنی منفرد اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص شناخت رکھتے ہیں۔