بھوپال(سچ نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر پی ایس شرما نے ووٹروں سے وعدہ کیا ہے کہ بھوپال کی سڑکوں پر پڑے گڑھے ختم کرکے جلد ہر سڑک کو اداکارہ ہیمامالنی کے گالوں کی طرح خوبصورت بنا دیا جائیگا۔شہر میں سڑکوں کی زبوں حالی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سڑکوں پر بی جے پی کے سیکرٹری جنرل کیلاش وجے ورگیا کے چیچک زدہ گالوں کی طرح گڑھے پڑے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی ہدایت پر تمام سڑکوں کی 15 سے 20 دنوں میں مرمت کر دی جائیگی اور انہیں ہیما مالنی کی گالوں کی طرح چمکا دیا جائیگا۔