دبئی (سچ نیوز) پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھولا ریکارڈ کے پاس ان کی کوئی نازیبا ویڈیو نہیں ہے۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اس اکاﺅنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی ملکیت نہیں ہے ، حالانکہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر جتنی بھی ویڈیوز لیک کی گئی ہیں وہ اسی اکاﺅنٹ کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے منسوب اس اکاﺅنٹ پر ایسا مواد بھی پوسٹ کیا گیا ہے جو حریم شاہ کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ یا کسی اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر موجود نہیں ہے۔
حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل @_Hareem_Shah سے کہا گیا ہے کہ بھولا ریکارڈ ایک فراڈ آدمی ہے ، اس کے پاس دکھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ ’ ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں میری اس سے 2 بار ملاقات ہوئی ہے، وہ یہ سب شہرت کیلئے کر رہا ہے۔‘حریم شاہ نے بھولا ریکارڈ کو یہ سب بند کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو وہ یقینی بنائیں گی کہ بھولا ریکارڈ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا جائے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے اپنے فیس بک پیج پر دعویٰ کیا تھا کہ سب کی ویڈیوز لیک کرنے والی حریم شاہ کی ویڈیوز وہ لیک کرنے والے ہیں۔ بھولا نے حریم شاہ سے کہا تھا کہ وہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرنا چھوڑ دیں نہیں تو تمہاری ویڈیوز بھی لیک کردی جائیں گی۔