ہوشنگا آباد (سچ نیوز )بھارت میں چار نیشنل لیول کے ہاکی پلیئرز کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام پلیئرز دھیان چند ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے ” اتراسی“ سے ہوشنگاآباد جارہے تھے کہ راستے نیشنل پائی وے پر ریسالپور گاﺅں کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں چار کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین کو چوٹیں آئیں ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں آدرش ہردوا، اشیش لال ، انکت اور شاہنواز خان شامل ہیں ۔انڈیا ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہناہے کہ گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی تھی جس کے باعث وہ سیدھی درخت سے جا کر ٹکرائی اور زور دار تصادم ہوا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی نوعیت جانچنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
بھارت کے چار کھلاڑی نیشنل ہائی وے پر کارحادثے میں ہلاک ، تین زخمی
بھارت کے چار کھلاڑی نیشنل ہائی وے پر کارحادثے میں ہلاک ، تین زخمی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024