نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی ریاست کیرالہ میں بھارت کے پہلے خود ساختہ جنگی جہاز ”وکرانت“ کے کمپیوٹرز سے پرزے چوری کردئیے گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سب سے زیادہ محفوظ مقامات میں شمار کیا جانے والے کوچی شپ یارڈ سے بھارت کے پہلے جنگی جہاز ”وکرانت“ کے چار سب سے اہم کمپیوٹرز کے الیکٹرانک پارٹس چوری ہوگئے ہیں۔