راولپنڈی(سچ نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ایک بارپھر بھارتی جھوٹ پر میدان میں آگئے ،ان کا کہنا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی طیارہ مار گرائے جانے کے حوالے سے ایک اور جھوٹ پر مبنی بھارتی پریس کانفرنس کامائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے2بھارتی جہازگرائے ،سب نے بھارتی جہازوں کاملبہ زمین پردیکھالیکن پاکستان نے اس سچ پر ڈھول نہیں پیٹا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا ہے ایف 16گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے ،بار بار جھوٹ بولنے سے سچ نہیں بن جا تا ۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی ایف 16طیاروں کی تعداد مکمل ہونے کے بعد بھی بھارتی ائیر فورس اپنے جھوٹ پر قائم ہے اور مسلسل پاکستانی طیارہ گرانے کا جھوٹ دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔
Repetitions don’t make truth of a lie. Despite claiming possession of evidence on shooting F16, IAF still short of presenting it. Don’t overlook Pakistan’s silence for not drum beating losses on Indian side. Fact is that PAF shot down two IAF jets, wreckage seen on ground by all.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 8, 2019