علی گڑھ (سچ نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے کے لینڈنگ گیئرز میں بجلی کی تاریں پھنس گئیں جس کے باعث اسے کریش لینڈنگ کرنا پڑی تاہم جہاز میں سوال تمام افراد محفوظ رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ” وی ٹی – اے وی وی “ ایئر کرافٹ علی گڑھ میں مرمتی کام کے باعث آیا تھا جس میں چھ انجینئرز سوا ر تھے تاہم دوران لینڈنگ اسکے گیئر میں بجلی کی تاریں پھنس گئیں جس کے باعث اسے کریش لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور طیارہ رن وے سے ہٹ گیا ، اس حادثے کے دوران جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ۔بھارتی حکام کا کہناہے کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔