بھارت کے سینئر سیاستدان نے ایسا اعتراف کر لیا کہ نریندر مودی کے ہوش اڑ جائیں گے

بھارت کے سینئر سیاستدان نے ایسا اعتراف کر لیا کہ نریندر مودی کے ہوش اڑ جائیں گے

نئی دہلی ( سچ نیوز )بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر بھارتی سیاست دان اور سابق نائب وزیر خارجہ ششی تھرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متنازع شہریت بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لوک سبھا(ایوان زیریں) کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ اگر متنازع شہریت کے بل کو نافذ کیا گیا تو یہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریے کی جیت ہوگی۔ششی تھرور کے مطابق اسی طرح شہریت کے قانون سمیت دیگر متنازع قوانین جیسے این سی آر (نیشنل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) اور این پی آر (نیشنل پاپولیشن رجسٹریشن) کا اطلاق کیا گیا تو سمجھیں کہ محمد علی جناح کی جیت مکمل ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور متنازع شہریت قانون سے خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس لیے آج اگر جناح ہوتے تو وہ یہ کہ سکتے کہ ان کا دو قومی نظریہ حق پر تھا اور مسلمان ایک علیحدہ وطن کے حقدار تھے کیونکہ ہندو اور مسلمان ایک نہیں ہوسکتے۔

Exit mobile version