واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے،حقائق کیسے معلوم ہوں،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکاخطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس خارجہ امورکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کااجلاس ہوا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پرکمیٹی نے تشویش کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیرپرارکان کانگریس کے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسے سخت سوال کئے گئے ۔چیئرمین کمیٹی بریڈشرمین نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،بھارتی حکومت امریکی سفارتکاروں کوکشمیر کادورہ نہیں کرنے دے رہی،انہوں نے کہا کہ ہم آزادذرائع سے کشمیر کی صورتحال جاننے سے قاصرہیں،امریکامیں مقیم کشمیریوں کا5اگست سے اپنے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں۔کانگریس ارکان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے،حقائق کیسے معلوم ہوں،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکا خطرناک ترین حصہ بن چکا ہے،سینٹرجیہ پال نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بعدبھارت دنیاکی بڑی جمہوریت نہیں رہا،مقبوضہ وادی میں بیماروں کو علاج کرنے کی اجازت بھی نہیں۔