کراچی (سچ نیوز)بھارت کی معروف اور خوبرو اداکارہ ادیتی سنگھ اچانک پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ کا کہناتھا کہ ہر بار محبت کا ویزہ لگواکر پاکستان آجاتی ہوں۔بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ، جوہی چاولہ اور پوجا بھٹ کے بعد ادیتی سنگھ بھی پاکستان کی محبت میں کھینچی چلی آئیں ،ادیتی سنگھ کا کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال کیا گیا۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، میرا کی فلم کے پریمیئر پر بھی پاکستان آنا چاہوں گی۔ادیتی سنگھ کے بیان پر اداکارہ میرا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ، کہا کہ خارجی پالیسی فنکار کے آڑے نہیں آسکتی، دونوں جانب فنکار محبت کا پیام پھیلائیں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں بڑا پیار ملتا ہے،سرحد پار مداحوں کو دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔اس سے قبل بھارتی لیجنڈ ایکٹر رضا مراد ، نصیر الدین شاہ ،اوم پوری سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے بڑے نا م پاکستان آکر بھارتی پروپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔