بھارت کی معروف اداکارہ ایشا دیول کے ہاں بچی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان کردیا

بھارت کی معروف اداکارہ ایشا دیول کے ہاں بچی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان کردیا

ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی بھارتی اداکارہ ایشادیول کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے ، اس سے قبل بھی ان کی پونے دو سال کی ایک بیٹی ہے ۔ ایشادیول اور ان کے خاوند بھرت تختانی نے دوسری نومولود بیٹی کا نام میرایاتختانی رکھا ہے اوربیٹی کی پیدائش کے اعلان کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔ پوسٹر کی صورت میں انہوں نے لکھا کہ ” ہمارے خاندان میں خوش آمدید، ایک لڑکی میرایاتختانی10جون 2019ءکو پیداہوئی ، اور یہ پوسٹربڑی بہن رادھیہ، والدین ایشا اور بھرت کی طرف سے شیئرکیاگیا“۔انہوں نے کیپشن میں لکھا” ڈھیر سارا پیار اور نیک خواہشات کیلئے بہت بہت شکریہ“۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایشا اور بھارت کی شادی 2012ءمیں ہوئی تھی ،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ایشاکو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ایشا نے اپنے کیرئیرمیں متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم فلم’’دھوم‘‘اور’’یووا‘‘کے علاوہ وہ اور کسی فلم میں خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ان کے بارے میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ ہیمامالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلمساز انہیں فلموں میں کاسٹ کرتے تھے تاہم پے درپے فلاپ فلمیں دینے کی وجہ سےانہیں کام ملنا بند ہوگیا۔فلموں میں ناکامی کے باعث ایشانے شادی کرنے میں ہی عافیت جانی اور بھارتی بزنس مین بھرت تختانی سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایشا اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوارزندگی گزاررہی ہیں۔ جب کہ ان کے والدین اپنی بیٹی کے ماں بننے پربے انتہا خوش ہیں۔

Exit mobile version