بھارت کو پاکستان نے بڑی مشکل میں ڈال دیا، روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان

بھارت کو پاکستان نے بڑی مشکل میں ڈال دیا، روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان

نئی دہلی(سچ نیوز) پاکستانی شہر بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت اور اس کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد سے پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، اور اس پابندی میں ایک بار پھر 28جولائی تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے ہاتھوں تین لڑاکا طیارے گروا کر اور پائلٹ گرفتار کروا کر بھارت نے جو مالی نقصان اور جگ ہنسائی سمیٹی وہ الگ، لیکن اس فضائی حدود کی بندش کے باعث اسے جس قدر نقصان کا سامنا کرناپڑ رہا ہے، اسی نے بھارت کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے روزانہ 6کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایئرانڈیا پہلے سے نقصان میں جا رہی تھی اور حکومتی مدد سے چل رہی تھی۔ اس پر یہ نقصان اس کی مزید کمر توڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ایئرانڈیا کی یورپ اور امریکہ جانے والی پروازوں کو طویل روٹ اختیار کرنا پڑ رہا ہے۔ اب وہ بھارتی ریاست گجرات سے مڑ کر سمندری حدود کی طرف چلی جاتی ہیں اور پھر لمبا چکر کاٹ کر واپس عرب ممالک کی سمندری حدود سے ہوتی ہوئی اصل راستے پر آتی ہیں۔ اس سے پروازوں کا دورانیہ کئی گھنٹے زیادہ ہو گیا ہے اور ایندھن کی مد میں ایئرانڈیا کو روزانہ 6کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ سفر طویل ہو جانے کے بعد اب ایئرانڈیا کی پروازوں کو شارجہ یا ویانا میں ری فیولنگ کے لیے سٹاپ بھی کرنا پڑ رہا ہے اور اس سٹاپ اوور کے باعث ایئرانڈیا کو 50لاکھ بھارتی روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ چنانچہ اندازے کے مطابق مارچ کے وسط میں پابندی لگنے کے بعد سے اب تک ایئرانڈیا کو 60کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 1ارب 41کروڑ 84لاکھ پاکستانی روپے) کا نقصان ہو چکا ہے۔

Exit mobile version