ممبئی (سچ نیوز )بھارتی ایئر فورس کا مال برادر طیارہ 13 افراد کے ساتھ لاپتا ہو گیاہے جس کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ” انٹونوف 32“ طیارے نے بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہٹ میں واقع ایئر بیس سے تقریبا دوپہر ساڑھے بارہ بجے پرواز بھری میںجس میں 8 عملے کے افراد جبکہ 5 مسافر سوار تھے ۔ اس طیارے نے اروناچل پردیش میں واقع میچوکہ وادی جانا تھا جو کہ بھارت کی چین کے ساتھ ملحقہ سرحد کے قریب واقع ہے ۔ پرواز بھرنے کے ایک گھنٹے کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم بھارتی فضائی حکام کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے آپریشن کاآغاز کر دیا گیاہے ۔