نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت نے بحری جہاز تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں سے جنگی جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا کی سات بڑی کمپنیوں سے چھے جنگی بحری جہازوں اورمتعدد جنگی کشتیوں کی فراہمی کے لیے ٹنیڈرز طلب کیے ہیں۔ بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے دو ارب بیس کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ادھراکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ حکومت ہند چاہتی ہے کہ یہ جنگی بحری جہاز بھارتی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کیے جائیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے ڈھائی سو ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بھارتی بحریہ سن دوہزار ستائیس تک اپنے پاس موجود جنگی جہازوں کی تعداد دو سو تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت بھارتی بحریہ کے پاس ایک سوچالیس جھوٹے بڑے جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔
بھارت کا جنگی جنون برقرار، 6 جنگی بحری جہاز خریدنے کا اعلان
بھارت کا جنگی جنون برقرار، 6 جنگی بحری جہاز خریدنے کا اعلان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024