بھارت کا ایک اور مگ طیارہ گر کرتباہ

بھارت کا ایک اور مگ طیارہ گر کرتباہ

نئی دہلی(سچ نیوز) مگ طیارہ ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کیلئے ہزیمت کا باعث بن گیا۔۔۔بھارتی شہر گووا میں تربیت کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ مگ 29کے گرکر تباہ ہوگیا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔حکام کے مطابق طیارہ ٹریننگ سیشن کیلئے استعمال ہوتا تھا۔بھارتی بحریہ کے ترجمان ووک مدھوال کے بیان کے مطابق اچانک طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں موجود کیپٹن ایم شیوکھنڈ اور لیفٹیننٹ کمانڈر دیپک یادیو بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی فضائیہ کا مگ طیارہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پرعامر خان نامی ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ بھارت میں ہر ماہ دومگ طیارے تباہ ہوتے ہیں جوکہ ایک الگ نوعیت کا ریکارڈ ہے۔

Exit mobile version