اسلام آباد ( سچ نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ معاشی سے زیادہ سیاسی بنا ہواہے ،باہر کے ملک جن میں انڈیا سرفہرست ہے ، اس کی کوشش ہے کہ پاکستان کے ساتھ جس حد تک زیادتی کی جاسکے کی جائے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے ملک کے حقائق دوسرے ممالک سے مختلف ہے ، اب ہم نے ایف اے ٹی ایف میں رپورٹ جمع کروانی ہے ،اس حوالے سے ہم کو باہر کے ملکوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے ، یہ مسئلہ معاشی سے زیادہ سیاسی بنا ہواہے ،باہر کے ملک جن میں انڈیا سرفہرست ہے ، اس کی کوشش ہے پاکستان کے ساتھ جس حد تک زیادتی کی جاسکے کی جائے ۔
شبلی فراز کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایک ایسا میکنزم تیار کریں سے جس سے ایف اے ٹی ایف ممالک راضی ہوجائیں اور ہمارے لوگوں پر بھی کوئی تلوار نہ لٹکے ، ہم نے یہ کیس اس طرح لڑنا ہے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ، ہم ا س کواس نظر سے دیکھ رہے ہیں۔