نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی ایوان بالا (راجیہ سبھا ) نے پاکستان سے درآمد کردہ تمام اشیاء پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا قانونی بل منظور کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان بالا نے پیر کے روز پاکستان سے درآمد کردہ تمام سامان پر 200فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا ایک قانونی بل منظور کرنے کےساتھ ساتھ دال مسور،بورک ایسڈ ، تشخیصی اور لیبارٹری کیمیکل پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی(بی سی ڈی ) کوبھی بڑھا دیا ہے ،رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایوان میں وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے وزیر خزانہ نرمالا سیترامین کی طرف سے 2قرار د ا د یں پیش کیں تھیں اور دونوں کو حق رائے دہی کے ذرےعے منظور کرلیا گیا ۔