نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت نے کل اپنے یوم آزادی کے دن جسے پاکستانی اور کشمیری دنیا بھر میں ’’ یوم سیاہ‘‘ قرار دیتے ہیں کے موقع پر شکست خوردہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ہندوستان کا تیسرا بڑا اعزاز ’’ویر چکر‘‘ دینے کا اعلان کرکے انڈین فضائیہ کو حوصلہ دینے کی چال چل دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جہاز کو پاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا تھا اور انہیں گرفتار کیا تھا۔بھارتی پائلٹ کو 60 گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ہمسایہ ملک کے حوالے کیا تھا۔ماضی میں بھارتی میڈیا نے کہ انکشاف کیا تھا مطابق پاکستان سے واپسی پر ابھی نندن کو فرائض کی ادئیگی سے روک دیا گیاتھا جبکہ بھارتی ونگ کمانڈر کے طبی ٹیسٹ کلیٔر کرنے کے بعد فلائنگ ڈیوٹی میں دوبارہ شامل کیا گیا تھا۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن اپنے تباہ شدہ طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن طیارے سے پاکستانی حدود میں گرنے پر مقامی لوگوں نے انہیں گرفتار کر کے پاکستانی فوجی حکام کے حوالے کیا تھا۔
بھارت نے پائلٹ ابھی نندن کو تیسرا بڑا فوجی اعزاز دینے کا اعلان کر دیا
بھارت نے پائلٹ ابھی نندن کو تیسرا بڑا فوجی اعزاز دینے کا اعلان کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024