اسلام آباد (سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ایک مرتبہ پھر سے پیشکش کر دی ہے جبکہ بھارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت صرف پاکستان سے ہو گی ، یہ دو طرفہ معاملہ ہے ۔ یہاں پر قابل ذکر امریہ ہے کہ بھارت نے اچانک مقبوضہ کشمیر میں مزید 28 ہزار فوجی تعینات کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی افواج بھی پوری طرح سے چاق و چوبند ہیں اور تمام صورتحال پر گہری نظر ڈالے ہوئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں تاہم بھارت کی جانب سے عجلت میں 28 ہزار مرید فوجی تعینات کرنے کی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی 280کمپنیاں وادی کشمیر میں لگائی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز جن میں زیادہ تر سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسز (سی اے پی ایف) کے افسرو اہلکار شامل ہیں مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئی ہیں ۔