نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت کے سرکاری ادارے نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر کرنسی سمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 45 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے راحت فتح علی خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارت سے بھاری رقم غیر قانونی طریقے سے سمگل کی جس پر بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فورن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 45 روز میں جواب طلب کیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار نے 2 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کو 2011ءمیں نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی پولیس نے راحت فتح علی خان سے پیسوں کی دستاویزات بھی طلب کی تھیں جسے وہ دکھا نہیں سکے تھے، بعد ازاں پولیس نے ان کے منیجر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔
بھارت نے راحت فتح علی خان پر شرمناک الزام عائد کر دیا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی
بھارت نے راحت فتح علی خان پر شرمناک الزام عائد کر دیا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023