نئی دہلی (سچ نیوز )بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر14 طلبا پر بغاوت کا مقدمہ بنا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا پر بغاوت کے مقدمے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی میں صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی کو بڑھانا پڑا، جبکہ حکام نے شہر میں انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا بھی کہا ہے۔گذشتہ روز علی گڑھ یونیورسٹی میں بغیر اجازت کوریج کرنے پر طلبا اور نجی ٹی وی چینل کے عملے کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔اس موقع پر طلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے، چینل عملے اور بی جے پی کے مقامی عہدیدار کی شکایت پر ان طلبا کے خلاف پولیس نے بغاوت کی ایف آئی آر درج کی ہے۔