ممبئی (سچ نیوز)تعلیم کی کمی کے باعث بھارت میں اکثر لڑکیاں اچھا روز گار حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتیںلیکن بھارتی ریاست اتر پردیشن کی ان انوجوان لڑکیاں نے انوکھی ترین مثال قائم کر دی ہے اور دیگر لڑکیوں کے حوصلے بھی بلند کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 18 سالہ جوتی کمار اور ان کی 16 سالہ بہن نیہا اپنے والد کی نائی کی دکان سنبھال رہی ہیں لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ والد کی دکان کو چلانے کے لیے دونوں نے لڑکوں کا روپ دھار لیا ہے۔دونوں بہنوں نے 2014 میں اپنے والد کی نائی کی دکان اس وقت سنبھالی جب ان کے والد فالج کا شکار ہوکر محتاج ہو کر رہ گئے تھے، اس وقت یہ دونوں بہنیں کم عمر تھیں یعنی جوتی کی عمر 13 جب کہ نیہا کی عمر محض 11 برس تھی۔