نئی دہلی: (سچ نیوز) نئی دہلی کے قریب بس ایکسپریس وے سے پھسل کر پندرہ فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ دہلی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر پیش آیا، تیز رفتار بس پندہ فٹ گہرے نالے میں جا گری جس سے 29 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
لکھنؤ جانے والی بس میں چھیالیس افراد سوار تھے، ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔