نئی دہلی(سچ نیوز)علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے دھمکی دی ہے کہ 3طلباء پر لگائے گئے بغاوت کے الزامات واپس نہ لئے گئے تو تمام طلبا یونیورسٹی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں پڑھنے والے کشمیری طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر 3 طلبہ پر لگائے گئے بغاوت کے الزام کو واپس نہیں لیا جاتا تو وہ 17 اکتوبر پر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔ اے ایم یو وائس چانسلر کے نام لکھے گئے خطر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے سابق نائب صدر سجاد راتھڑ کا کہنا تھا کہ اگر تذلیل نہیں روکی گئی تو 1200 سے زائد کشمیری طلبہ آخری آپشن کے طور پر 17 اکتوبر کو اپنے گھر واپس چلے جائیں گے۔خیال رہے کہ 3 کشمیر طلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اے ایم یو کے سابق پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر منان وانی کے قتل کے خلاف احتجاج میں بھارت مخالف نعرے لگائے تھے۔رپورٹ کے مطابق سجاد راتھڑ نے بغاوت کے الزامات کو انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دینے کے باعث وہ لوگ غائبانہ نماز جنازہ کا انعقاد نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر نماز جنازہ کی اجازت نہیں دی گئی تو یہ تمام سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے اس بات کی تصدیق ہے کہ 3 کشمیری طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ انتقام لینا، حراساں کرنا اور انصاف سے انکار کرنا ہے۔اخبار کے مطابق طلبہ یونین کے سابق نائب صدر کی جانب سے یہ خط بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ کی موجودگی میں اے ایم یو کے پروکٹر محسن خان کے حوالے کیا گیا۔دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان شافع کدوائی نے کشمیری طلبہ کے حراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ کوئی بے گناہ متاثر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے اور منان وانی کا نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بھارت میں طلبا پر بغاوت کا الزام،کشمیری طلبا کی علی گڑھ یونیورسٹی کو خیر آباد کہنے کی دھمکی
بھارت میں طلبا پر بغاوت کا الزام،کشمیری طلبا کی علی گڑھ یونیورسٹی کو خیر آباد کہنے کی دھمکی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
اسلام آباد میں شوہر نے ٹک ٹاکر اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز ، فوجی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
وہ تاریخ ساز دن جب مسلمانان ہند نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد اسلامی ریاست کی قرداد منظور کی
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
مشرق وسطیٰ: ایرانی جوہری مرکز اور لبنانی طبی سہولتوں پر اسرائیلی حملے
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
عمران خان کی صحت کے مسئلہ پر حکومت بیمار ذہنیت کا مظاہرہ کر رہی ہے،
منجانب
bilal asghar
23/03/2026
ایران جنگ؛ برطانیہ اپنے فوجی اڈّے امریکا کو دینے پر رضامند ہوگیا
منجانب
bilal asghar
22/03/2026