نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں زہریلی شراپ پینے سے 39افراد ہلا ک ہوگئے ، 27کی حالت غیر ، غفلت پر 35پولیس اہلکاروں کومعطل کردیاگیاہے ۔ڈان نیوز کے مطابق ہلاکتیں شمالی بھارت کے مختلف دیہاتوں میں جعلی زہریلی شراب پینے سے ہوئیں، ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات میں 26 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 13 ہلاکتیں ریاست اترکھنڈ میں ہوئیں جن میں سے بیشتر افراد بالپور کے گاوں میں مرگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے دو سماجی تقریبات کے دوران زہریلی شراب پی تھی، پوسٹ مارٹم اور ابتدائی فرانزک رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبات میں جن مشروبات کا استعمال کیا گیا ان میں الکوحل شامل تھی، پولیس نے شراب کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے 12 پولیس سمیت 35 عہدیداروں کو معطل کر دیاگیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں زہریلی شراب پی کرمرنا کوئی نئی بات نہیں، غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والی شراب سستی ہوتی ہے جبکہ اثر بڑھانے کے لئے اکثر اس میں کیڑے مار دوائیاں اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
بھارت میں شرمناک کام کرکے مرنیوالوں کی لائنیں لگ گئیں ، ریکارڈ تعداد میں پولیس و ریاستی اہلکار معطل
بھارت میں شرمناک کام کرکے مرنیوالوں کی لائنیں لگ گئیں ، ریکارڈ تعداد میں پولیس و ریاستی اہلکار معطل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026