ممبئی (سچ نیوز)بھارت میں زمین بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے تلے 10 گھنٹے تک پھنسے رہنے والے شخص نے موبائل فون سے اپنا آخری پیغام ریکارڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی کے قریب واقع ضلع تھانے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔عمارت گرنے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور اس دوران 25 افراد کوملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
ملبے تلے پھنسے ایک شخص خالد خان نے اس دوران ملبے کے نیچے کی صورت حال اور اپنی کیفیت پر مختلف ویڈیوز ریکارڈ کیں۔خالد خان نے اپنی اہلیہ کے نام اپنا آخری پیغام بھی ریکارڈ کروایا کیوں کہ جب وہ ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا تو اسے زندہ بچ جانے کا یقین نہیں تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پسینے میں شرابور اور پھولتی سانس کے ساتھ خالد اپنی اہلیہ کے نام پیغام میں کہہ رہا ہے کہ ’اگر میں بچ گیا تو اللہ کا شکر، نہیں تو اللہ حافظ’۔