نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے شہر نئی دہلی کی پولیس نے ملک کی وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی شکایت پر ریپ اور گینگ ریپ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر متعدد پورن ویب سائٹس کے خلاف 5 مقدمات درج کرلیے۔بھارتی اخبار کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویب سائٹس کی جانب سے کچھ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں جس میں کم عمر بھارتی لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں آئی ٹی کی وزارت کے سینئر عہدیدار نے سائبر پورٹل آف نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے تحت پولیس کے سائبر سیل سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق وہ اس گھناؤنے اقدام میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے کوششیں کررہے ہیں جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جن آئی پیز سے مذکورہ ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں ہیں وہ جعلی ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ یہ ویب سائٹس بھارت سے ہی چلائی جارہی تھیں۔رپورٹ کے مطابق نیپالی حکومت کے اس اقدام کو سماجی تنظیموں کے رضاکاروں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مضحکہ خیز اور خیر مؤثر قرار دیا جبکہ حکومت کا یہ اقدام رواں سال جولائی میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ریپ اور قتل کے بعد رد عمل کے طور پر سامنے آیا، جس کے خلاف قومی سطح پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔