بدوھی (سچ نیوز ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بدوھی کی ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدتی زیادہ ہونے کے باعث دکان کے ساتھ واقع تین گھر زمین بوس ہو گئے ہیں جن کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دی گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیندر کا کہناہے کہ یہ دھماکہ بدوھی کے رہتہ بازار میں ہواہے جس میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ مقامی افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس دکان میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بیچا جاتا تھا جبکہ ابھی مزید افراد بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔بھارتی حکام کی جانب علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے ۔