نئی دہلی(سچ نیوز )بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کےخلاف احتجاجی مظاہروں میں اب تک 18 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع شہریت بل کے معاملے پر احتجاج کی وجہ سے مارے جانے والوں کی تعداد 18ہو گئی ہے۔ میرٹھ میں 3، بجنور میں 2، ورانسی، فیروز آباد،کانپور اور سنبھل میں 4 مظاہرین کو بھارتی پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کیا، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔چند روز قبل لکھنﺅ میں ایک اور مینگلور میں 2 افراد کو گولی ماری گئی تھی جبکہ متنازع شہریت بل پر احتجاج کے دوران آسام میں اب تک 5 افرادکو ہلاک کیاجا چکا ہے۔ مظاہروں میں شریک 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔