پٹنہ (سچ نیوز ) بھارت کی ریاست بہار کے ایک گاﺅں میں دو خواتین کو ریپ کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر سخت ’سزا‘ دیتے ہوئے ان کے سر مونڈ دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سات افراد پر مشتمل مردوں کا ایک گروہ گھر میں ماں اور بیٹی کو اکیلے پاتے ہوئے زبردستی داخل ہو گیا اور جب خواتین کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو انہوں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ان کے سرمونڈ ھ کر پورے گاﺅں میں پھراتے رہے ۔پولیس نے نہایت افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ ماں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں چھڑیوں کے ساتھ انتہائی بے دردی کے ساتھ پیٹا گیا ، میرے اور میری بیٹی کے پورے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں ۔یاد رہے کہ 2018 میں بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے کئی مہینوں تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد تنگ آ کر خود کشی کرلی تھی۔