نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک سرکاری ملازم تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنے بچوں کو دفتر چھوڑ آیا اور حکام سے کہا کہ انہیں آپ ہی پالیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی کا کلرک نریش تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھا، وہ احتجاجاً اپنے شیر خوار بچوں کو دفتر لے آیا اور حکام سے کہا کہ میں انہیں پالنے کے قابل نہیں رہا، جب تک تنخواہ نہیں دیتے انہیں سنبھالو۔ ایکسپریس نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ آفس انتظامیہ کے سمجھانے وعدے وعید پر بھی نریش نہیں مانا اور بچوں کو دفتر کے گیٹ پر چھوڑ گیا، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بلایا جس پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر نریش کے گھر پہنچایا اور راشن کے لیے کچھ پیسے بھی دیئے۔