نئی دہلی(سچ نیوز) ہریانہ میں بھوت بریت کا بتا کر مندر میں نشہ دے کر 120لڑکیوں کی عزت لوٹنے والے جنسی درندے’’جلیبی بابا‘‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہریانہ کے ضلع فتح آبا میں چھوٹی سی ریہڑی لگا کر سموسہ، جلیبی بیچنے والا ایک شخص امرپوری عرف بلو 1984 میں ٹوہنا آیا تھا، زندگی گزارنے کے لئے اس نے سڑک کنارے ریہڑی لگائی تھی جہاں وہ سموسےاور جلیبیاں بیچا کرتا تھا، اس وقت اس کی دوکان ٹھیک ٹھیک چل رہی تھی اور روزمرہ کے لئے گھرکا خرچ نکل آتا تھا، علاقے کے زیادہ ترلوگ شام کواس کی ریہڑی پرناشتہ کرنے کے لئے اکٹھا ہوتے لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے اس کی دوکان بند تھی کہ اچانک اَمر پوری عرف بلو ’’ بابا بالک ناتھ مندر ‘‘کا انچارج بن گیا اور مندر میں آنے والی عقیدت مند خواتین کوبھوت پریت کا کہہ کر ان سے جنسی زیادتی کرتا رہا،جنسی زیادتی کے دوران وہ ویڈیو بناتا اور بعد میں ان لڑکیوں کو بلیک میل کر کے ان کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا اور رقم بھی بٹورتا تھا، بلو کو ’’جلیبی بابا‘‘ کے نام سے شہرت حاصل تھی۔ جلیبی بابا نے اب تک 120خواتین سے زیادتی کر نے کا اعتراف کیا ہے۔جلیبی بابا کی گھناؤنی حرکتوں کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب دومتاثرہ خواتین تھانے پہنچیں،ان متاثرہ خواتین کی شکایت پر ’’جنسی بابے‘‘ کے بارے میں تفتیش کی گئی تو پڑے پڑے انکشافات ہو ئے۔ٹوہنا میں ہی رہنے والے آکاش نامی شخص نے جلیبی بابا کے بارے میں بتایاکہ مجھے ایک ویڈیو ملا جس سے اس بے شرم بابے کی حرکتوں کا انکشاف ہوا، اس نے میری بہن کے ساتھ بھی گندی حرکت کی۔ ویڈیو میں میری بہن بے ہوشی کی حالت میں نظرآرہی تھی اور اس کے جسم پرکپڑے نہیں تھے اور وہ مکمل برہنہ حالت میں بے سدھ پڑی تھی ،جلیبی بابے نے ہی یہ ویڈیو بنائی تھا،میری بہن کے ساتھ جب یہ ریپ ہوا وہ نابالغ تھی۔پولیس کے مطابق امرپوری عرف بلّو بابا بھوت پریت ہونے کا کہہ کر خواتین کو پھنساتا تھا، عمل کے دوران وہ انہیں کوئی نشیلی دوائیں دے دیتا تھا، جس سے خواتین بے ہوش ہوجاتی تھیں،بے ہوشی کی حالت میں وہ ان کی آبروریزی کرتا اور اس کی ویڈیوریکارڈ کرلیتا تھا، پھرانہیں بلیک میل کرکےپیسے بٹورتا تھا۔
بھارت میں ایک اور بڑے مندر کا جنسی بابا گرفتار ،اب تک کتنی خواتین کی عزت لوٹ چکا ہے ؟تفصیل جان کر آپ گرو گرمیت رام کو بھول جائیں گے
بھارت میں ایک اور بڑے مندر کا جنسی بابا گرفتار ،اب تک کتنی خواتین کی عزت لوٹ چکا ہے ؟تفصیل جان کر آپ گرو گرمیت رام کو بھول جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024