نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں دون انٹرنیشنل سکول انتظامیہ نے میرا تھن مکمل کروانے کیلئے بچوں کے پیچھے کتے چھوڑ دئیے۔ بھارت میں دون انٹرنیشنل سکول کے پوندھا میں قائم ریور سائیڈ کیمپس کی جانب سے ہاف میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔سکول کی ہاف میراتھن دوڑ میں شریک بچے جب راستے میں تھک کر بیٹھ گئے تو سکول انتظامیہ نے میراتھن مکمل کرانے کیلئے ان کے پیچھے جرمن شیپر ڈکتے چھوڑنے کی کوشش کی تاکہ بچے میراتھن مکمل کرسکیں۔ والدین نے الزام لگایا کہ بچوں کے ساتھ مار پیٹ اور نازیبا رویہ اختیار کیا گیا۔سرپرستوں کی شکایت پر مرکز بہبود اطفال اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ مرکز بہبود اطفال کی رکن سیما ڈوار نے کہا کہ والدین کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی کہ بچوں کے پیچھے کتے چھوڑے گئے تھے، اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔